حکومت اور نجکاری کیخلاف کل پورے پنجاب میں احتجاجی مظاہرے کریں گے ‘چوہدری محمدسرور

جمعہ 5 فروری 2016 14:55

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔05 فروری۔2016ء) تحر یک انصاف پنجاب کے سابق آرگنائزر چوہدری محمدسرور نے پی آئی اے نجکاری اور عوام دشمن حکومتی پا لیسوں کیخلاف کل (ہفتہ ) لاہور سمیت پورے پنجاب کے تمام اضلاع میں احتجاجی مظاہروں کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ تحر یک انصاف حکمرانوں کی عوام دشمن پا لیسوں کے خلاف پارلیمنٹ سمیت ہر فورم پر احتجاج کر یگی اور حکمرانوں کے عوام دشمن ہاتھوں کو روک جا ئیگا ‘بھارت حکمران سے مسئلہ کشمیر کے حل سے زیادہ اپنے کاروبار ی معاملات کو تر جیح دیتے ہیں ‘آزادکشمیر کے انتخابات (ن) لیگ کی موجودگی میں شفاف نہیں ہو سکتے وہاں پر پولنگ اسٹیشن کے اندر اور باہر فوج کو تعینات کیا جانا چاہیے ۔

وہ جمعہ کے روز تحر یک انصاف آزاد کشمیر کے سیکرٹری جنرل دیوان غلام محی الدین کی رہا ئش پر ناشتہ کی تقریب سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے جبکہ اس موقعہ پر دیوان غلام محی الدین‘اراکین اسمبلی میاں اسلم اقبال ‘سعدیہ سہیل ‘شعبہ خواتین پنجاب کی صدر سلونی بخاری سمیت تحر یک انصاف کے کارکنوں کی بڑی تعداد بھی شر یک ہوئی تحر یک انصاف پنجاب کے سابق آرگنائزر چوہدری محمدسرور نے کہا کہ موجودہ حکمران ملک کیلئے خطر ناک ”وباء “کی شکل اختیار کر چکے ہیں اور ہر پاکستانی ان سے نجات مانگ رہا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ (ن) لیگی حکومت کے پاس صرف ناکامیوں کا تجر بہ ہے جسکی سزا پوری پاکستانی قوم کو مل رہی ہے اور ایسے اقتدار اور مفادات پر ست حکمرانوں کی موجودگی میں کسی بھلائی کی توقع نہیں کی جاسکتی آج لاہور میں 2بجے پنجاب اسمبلی کے سامنے نجکاری اور حکومتی پالیسوں کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا جا ئیگا جبکہ بھر میں بھی تحر یک انصاف کے کارکنان ایسے احتجاجی مظاہر ے کر یں گے ۔

ایک سوال کے جواب میں چوہدری سرور نے کہا کہ (ن) لیگی حکومت بھارت کے ساتھ مسئلہ کشمیر نہیں اپنے کاروباری معاملات کو مضبوط کرنا چاہتی ہے جسکی وجہ سے موجودہ حکمرانوں کی موجودگی میں مسئلہ کشمیر کے حل ہونے کے امکانات انتہائی کم ہے مگر تحر یک انصاف اقتدار میں آکر ضرور مسئلہ کشمیر کو کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق حل کر یگی اور قوم سے کیے جانیوالے تمام وعدوں کو پورا کیا جا ئیگا ۔

دیوان غلام محی الدین نے کہا کہ عمران خان کی قیاد ت میں تحر یک انصاف آزاد کشمیر کے انتخابات میں (ن) لیگ اور پیپلزپارٹی سمیت تمام سیاسی مخالفین کا سامنا کرنے کیلئے تیار ہے اور انتخابات فوج کی نگرانی میں ہونے چاہیے تاکہ (ن) لیگ کو کسی قسم کی دھاندلی اور فراڈ کا موقعہ نہ مل سکے اور انشاء اللہ تحر یک انصاف آزاد کشمیر کے انتخابات میں کلین سویپ کر یگی ۔

متعلقہ عنوان :