لاہور اےئر پورٹ پر سینکڑوں مسافروں کا پروازیں منسوخ ہونیپراحتجاج“ٹر مینل منیجر کے دفتر میں کمپوٹرسمیت دیگر سامان توڑ دیا

جمعہ 5 فروری 2016 14:54

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔05 فروری۔2016ء) لاہور کے علامہ اقبال انٹر نیشنل اےئر پورٹ پر سینکڑوں مسافروں کا 20 پروازیں منسوخ ہونے کے خلاف احتجاج ‘ٹر مینل منیجر کے دفتر میں کمپوٹرسمیت دیگر سامان توڑ دیا ‘سول ایوی ایشن کے اہلکاروں کے تشدد سے کئی مسافر اور انکی فیملی کے افراد زخمی جبکہ پو لیس نے مسافروں کو زبردستی باہر نکال دیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق 4روز سے پی آئی اے ملازمین کی مکمل ہڑتال کے باجود پی آئی اے کی ہیلپ لائن سے اندرون وبیرون ملک جانیوالے مسافروں کو غلط معلومات فراہم کی جا رہی ہے جسکی وجہ سے جمعہ کے روز اندروان وبیرون ملک جانیوالے200سے زائد مسافر اور انکی فیملی کے لوگ لاہور کے علامہ اقبال انٹر نیشنل اےئر پور پر جاپہنچے لیکن جب انکو بتایا گیا کہ آج بھی پی آئی اے کی پروازیں نہیں جا رہی تو اس پر مسافروں نے وہاں پر شدید احتجاج اور ہنگامی آرائی کے ساتھ ساتھ توڑ پھوڑ بھی شروع کر دی او ر اسی دوران مسافروں کی بڑی تعداد ٹر مینل منیجر کے دفترمیں گھس گئی جہاں توڑ پھوڑ کرتے ہوئے انکا کمرے میں کمپوٹر سمیت دیگر سامان کو توڑ دیا جسکے بعد سول ایوی ایشن کے اہلکاروں اور پو لیس نے موقعہ پر پہنچ کر حالات کو کنٹرول کیا اور احتجاج کر نیوالے مسافروں کو وہاں سے نکال دیا لیکن اسکے باوجود مسافر احتجاج کرتے رہے ۔

متعلقہ عنوان :