حجاب پہننے والی مسلم امریکی ایتھلیٹ خاتون نے ریو اولمپکس کیلیےمنتخب ہوکر تاریخ رقم کردی

جمعہ 5 فروری 2016 14:52

حجاب پہننے والی مسلم امریکی ایتھلیٹ خاتون نے ریو اولمپکس کیلیےمنتخب ..

نیویارک (اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار5فروری- 2016ء) کہا جاتا ہے کہ عزم پختہ اور ارادے غیر متزلزل ہوں تو منزل مل ہی جاتی ہے ، ایسا ہی کچھ کارنامہ امریکی مسلم خاتون اتھلیٹ نےکرکے دکھایا جنہوں نے حجاب پہن کر اپنی شاندار کارگردگی سے منتظمین کو اولمپک کیلیے انکا انتخاب کرنے پر مجبور کیا جسکے بعد وہ 2016ء میں ریو ڈی جنیرو میں ہونیوالے اولمپک مقابلوں میں حجاب پہن کر حصہ لینے والی پہلی امریکی خاتون بن جائیں گیں ۔

امریکی ریاست نیو جرسی کی حجاب پہننے والی ایتھلیٹ مسلم خاتون ابتہاج محمد کو امریکی اولمپک دستے میں شامل کرلیا گیا ہے جسکے بعد وہ پہلی امریکی خاتون بن جائیں گی جو حجاب پہن کر مقابلوں میں حصہ لیں گی ۔ گزشتہ چند روز ان کے لیے بہت سخت اور اور پرتجسس تھے جب انہوں نے اولمپک میں شامل ہونے کیلیے فائنل ٹیسٹ دیا ۔

(جاری ہے)

یونان کے شہر ایتھنز میں ہونیوالے اس فائنل ٹیسٹ میں انہیں اولمپک کے لیے منتخب کرلیا گیا جو ابتہاج کے لیے تاریخی لمحہ ثابت ہوا ۔

انکا حوصلہ اور بھی بڑھ گیا جب امریکی صدر براک اوباما نے بالٹی مور میں مسجد میں اپنی تقریر کے دوران انتہاج کو مجمع میں کھڑا کیا تو انہیں زبردست داد ملی جبکہ امریکی صدر نے انکا حوصلہ بڑھاتے ہوئے کہا کہ سونے کا تمغہ جیت کر آئیں اور کوئی دباو مت لیں، بھر پور جذبے اور سکون سے کھیلیں ۔ امریکی ٹی وی سے گفتگو میں ابتہاج محمد کا کہنا تھا کہ مسلمان خاتون کی حیثت سے انکی جدوجہد امریکی مسلمانوں کیلیے ہے جبکہ مسلمان اسوقت ایک دوراہے پر کھڑے ہیں اور ان کیلیے یہ خراب وقت ہے ، اگر مسلمانوں کیخلاف منفی پروپیگنڈے کو نہ روکا گیا تو صورتحال اور بھی خراب ہوجائیگی ۔

ابتہاج کا اپنے انتخاب پر کہنا تھا کہ وہ نہ صرف اپنے خوابوں کی تعبیر کر رہی ہیں بلکہ اپنی امریکی ہم وطنوں کے خواب کو بھی پورا کریں گیں ۔

متعلقہ عنوان :