نیوزی لینڈ: دنیا کے سب سے بڑے تجارتی معاہدے پر دستخط کر دیئے گئے

جمعہ 5 فروری 2016 14:42

آکلینڈ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔05 فروری۔2016ء) نیوزی لینڈ میں بارہ ممالک کے درمیان دنیا کی کل معیشت کے چالیس فیصد حصے پر مبنی معاہدہ طے پا گیا۔ بارہ ممالک کے درمیان طے پانے والا سب سے بڑا تجارتی معائدہ دنیا کی کل معیشت کے چالیس فیصد حصے پر مبنی ہے۔

(جاری ہے)

جس پر پانچ سال کی مشاورت کے بعد دستخط کئے گئے ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ معاہدے پر عمل درآمد کے لئے کئی سال کا عرصہ درکار ہو گا۔ معاہدے میں شریک بارہ ممالک میں امریکا، کینیڈا، چلی، آسٹریلیا، برونائی، جاپان، ملائیشیا، میکسیکو، نیوزی لینڈ، پیرو، سنگاپور اور ویت نام شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :