پاکستان سپر لیگ کے سیمی فائنل اور فائنل پاکستان میں کرانا چاہیے تھا، سلیم ملک

جمعہ 5 فروری 2016 14:42

پاکستان سپر لیگ کے سیمی فائنل اور فائنل پاکستان میں کرانا چاہیے تھا، ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔05 فروری۔2016ء) سابق ٹیسٹ کرکٹر سلیم ملک نے کہا ہے کہ پاکستان سپر لیگ کے سیمی فائنل اور فائنل پاکستان میں کرانا چاہیے تھا۔ سلیم ملک کا یہ بھی کہنا تھا کہ پہلے میچ میں کھلاڑیوں سے زیادہ ان کے کوچز کے دماغ لڑیں گے۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سلیم ملک کا کہنا تھا کہ جتنی منتیں دوطرفہ سیریز کھیلنے کے لیے بھارت کی کی گئیں اتنی ہی منتیں پی ایس ایل کے سیمی فائنل اور فائنل پاکستان میں کرانے کے لیے کر لی جاتیں تو کوئی نہ کوئی مثبت نتیجہ نکل آتا۔

سلیم ملک کا کہنا تھا کہ اسلام آباد یونائیٹڈ اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان پہلے میچ میں مصباح الحق اور سرفراز احمد کی ٹیمیں نہیں لڑیں گی بلکہ مقابلہ وسیم اکرم اور ڈین جونز کے دماغوں کا معین خان اور ویوین رچرڈز کے دماغ کے ساتھ ہوگا ۔

متعلقہ عنوان :