سوات میں ایف سی کے جوانوں نے 9ماہ کی خصوصی تربیت مکمل

جمعہ 5 فروری 2016 14:33

سوات (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔05 فروری۔2016ء) سوات کے علاقے کانجومیں ایف سی کے جوانوں نے 9ماہ کی خصوصی تربیت مکملکر لی ۔کانجو ایف سی کیمپ میں 438نوجوانوں نے 9ماہ کی تربیت مکمل کی۔ اس موقع پر شاندار مارچ پریڈ کا مظاہرہ کیا گیا۔ جوانوں نے پی ٹی کے کرتب دکھائے تو حاضرین دنگ رہ گئے۔ جبکہ دہشت گردی سے نمٹنے کے عملی مشق کا مظاہرہ بھی کیا گیا ، پروگرام کے مہمان خصوصی آئی جی ایف سی لیاقت علی خان کا کہنا تھا کہ یہ نوجوان جہاں بھی ضرورت ہوگی پورے جانفشانی سے ڈیوٹی سرانجام دینگے۔

لیاقت علی خان کا کہنا تھا کہ مجھے یقین ہے کہ یہ ریکروٹس کامیاب و کامران ہو نگے، انکو ہم نے ہر قسم چھوٹے اور بڑے ہتھیاروں کے تربیت دی ہے۔تربیت حاصل کرنے والے جوانوں کا تعلق خیبرپختونخواہ کے مختلف اضلاع سے ہیں ،جوانوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ چھوٹے اور بڑے ہتھیاروں کے تربیت کے بعد وہ بھر پور طریقے سے دہشت گردوں کو شکست دے سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

ایف سی جوان کہتے ہیں کہ ہم نے 9ماہ کی تربیت مکمل کی ہے اور یہاں ہر قسم کا اسلحہ استعمال کیا ہے، انشاء اللہ پاکستان کے دفاع کیلئے تیار ہیں ہم عہد کرتے ہیں کہ انشاء اللہ ضرورت پڑنے پر اس قوم کیلئے جان بھی دینگے،ہم دہشت گردوں کا بھرپور مقابلہ کرینگے۔9ماہ کے تربیت کے دوران مختلف شعبوں میں بہترین کارکردگی دکھانے والے جوانوں میں انعامات بھی تقسیم کئے گئے۔ انتظامیہ کے مطابق جوانوں کی تربیت کا یہ سلسلہ جاری رہیگا۔

متعلقہ عنوان :