ایم کیو ایم کا ریحان ہاشمی کو کراچی کے سب اہم ڈسٹرکٹ کا چیئرمین بنانے کا فیصلہ

جمعہ 5 فروری 2016 14:33

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔05 فروری۔2016ء) قومی اسمبلی میں ایم کیو ایم کے ڈپٹی پارلیمانی لیڈر ریحان ہاشمی کو کراچی کی سب سے اہم ڈسٹرکٹ کا چیئرمین بنانے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے، رکن قومی اسمبلی ریحان ہاشمی آئندہ چند روز میں اپنا استعفیٰ اسپیکر قومی اسمبلی کو جمع کرائیں گے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق ایم کیوم کی جانب سے قومی اسملبی میں ڈپٹی پارلیمانی لیڈر ریحان ہاشمی کو کراچی کی سب سے اہم ڈسٹرکٹ کا چیئرمین بنانے کا فیصلہ کیا گیا، نوجوان رکن قومی اسمبلی ایم کیو ایم کی جانب سے نئے چہرے کے طور پر سامنے آئے ہیں اور قلیل مدت میں اپنا نام بنا چکے ہیں۔

ریحان ہاشمی پروفیشنل کی حیثیت سے ڈپلومیٹک مشن /ایمبیسیی میں ایک اعلیٰ عہدے پر فا ئز رہ چکے ہیں اور پاکستان میں انویسٹمنٹ کے کئی اہم پروجیکٹس پر بھی کام کرچکے ہیں، تاہم ریحان ہاشمی اس وقت رکن قومی اسمبلی ہیں اور آئندہ چند روز میں اسپیکر قومی اسمبلی کو اپنا استعفیٰ جمع کرا دیں گے۔

متعلقہ عنوان :