پی آئی اے کی نجکاری کا عمل روکنے کے لئے کسی سیاسی دباوٴ میں نہیں آئیں گے، وزیردفاع

جمعہ 5 فروری 2016 14:26

پی آئی اے کی نجکاری کا عمل روکنے کے لئے کسی سیاسی دباوٴ میں نہیں آئیں ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔05 فروری۔2016ء) وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ حکومت پی آئی اے کی نجکاری کا عمل روکنے کے لیے کسی بھی سیاسی دباوٴ میں نہیں آئے گی۔

(جاری ہے)

سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا ہیکہ پی آئی اے کو ہر ماہ اربوں روپے مالیت کا پیکیج فراہم کیا جارہا ہے، حکومت شراکت داری کے ذریعے پی آئی اے کو منافع بخش ادارہ بنانے کے لیے اس کے بعض حصص فروخت کررہی ہے جو قوم کے بھی وسیع تر مفاد میں ہے۔

خواجہ آصف نے کہا کہ حکومت پی آئی اے ی نجکاری کا عمل روکنے کے لیے کسی بھی سیاسی دباوٴ میں نہیں آئے گی اور کسی کو بھی اس مسئلے کو سیاسی مفاد ات کے لیے ہوا دینے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ پی آئی اے ملازمین احتجاج کے ذریعے حکومت اور پوری قوم کو یرغمال نہیں بناسکتے۔

متعلقہ عنوان :