کرم ایجنسی ، فائرنگ سے 4 افراد جان بحق 6زخمی

جمعہ 5 فروری 2016 14:17

پاراچنار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔05 فروری۔2016ء) کرم ایجنسی کے علاقے پیواڑ میں فائرنگ کے نتیجے میں 4 افراد جان بحق 6زخمی ہوگئے۔پولیٹکل انتظامیہ کے مطابق کرم ایجنسی کے سرحدی علاقہ پیواڑ میں نامعلوم وجوہات کی بنا ء پر چچا ذاد بھائیوں نے گھر میں گھس کر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں دو خواتین سمیت چار افراد جان بحق ہوگئے جب کہ چھ افراد زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

زخمیوں میں بیچ بچاو کرنے والا گھر آیا ہوا ایک مہمان بھی زخمی ہوگیا۔ زخمیوں کو ایجنسی ہیڈ کوارٹر ہسپتال پاراچنار پہنچا دیا گیا جن میں ایک زخمی کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے۔ پولیٹکل حکام نے واقعے کی تحقیقات اور مجرموں کے خلاف کاروائی شروع کردی۔

متعلقہ عنوان :