کینسر سے لڑتی خواتین کے لیے مخصوص بیوٹی پارلر۔۔۔

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 5 فروری 2016 13:41

پولینڈ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 05 فروری 2016ء): پولینڈ میں کینسر جیسے موذی مرض میں مبتلا خواتین کے لیے ایک مخصوص سیلون بنایا گیا ہے۔ جہاں کیمو تھیراپی کروانے والی خواتین کو نئے ہئیر اسٹائلز کے ساتھ ساتھ خود اعتمادی اور حوصلہ افزائی بھی دی جاتی ہے۔

(جاری ہے)

جوہانا اور جولانٹا نامی دو بہنیں بھی اسی مرض میں مبتلا تھیں لیکن کینسر جیسے مرض سے صحتیاب ہونے کے بعد انہوں نے اپنے گاہکوں کو اسٹائل اور سپورٹ دینے کے لیے ایک ڈبلیو سسٹرز بیوٹی سیلون کا آغاز کیا۔

اس سیلون میں آئی کینسر میں مبتلا ایک خاتون نے کیمو تھیراپی سے قبل ہی اپنے بال اُتروانے کا فیصلہ کیا جبکہ مریضہ کی بہن نے اپنی بہن سے اظہارٍ یکجہتی کے لیے اپنے بال اُتروادئے۔ اس سیلون کو انٹر نیٹ پر بھی خاصا سراہا گیا۔ کینسر کے مرض میں مبتلا خواتین کے لیے اس خصوصی سیلون کے کچھ مناظر آپ بھی ملاحظہ کیجئیے: