ایشیاء کی تیل مارکیٹ میں جمعہ کو خام تیل کے نرخوں میں تیزی کا رجحان

جمعہ 5 فروری 2016 11:56

ہانگ کانگ۔ 5 فروری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔05 فروری۔2016ء) ایشیاء کی تیل مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے آخری روز جمعہ کو خام تیل کے نرخوں میں تیزی کا رجحان رہا۔

(جاری ہے)

ہانگ کانگ مرکنٹائل ایکسچینج میں ڈبلیو ٹی آئی کروڈ کی مارچ کے لئے سپلائی 31.88 ڈالر فی بیرل اور برنٹ نارتھ سی کی اپریل کے لئے سپلائی 34.62 ڈالر فی بیرل میں طے ہوئی اس طرح جمعہ کو خام تیل کے نرخوں میں مجموعی طور پر 0.5 فیصد اضافہ ہوا ۔