امریکی ایف بی آئی نے بھی ایگزیکٹ جعلی کاروبار کی تصدیق کردی
جمعہ 5 فروری 2016 11:44
نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔05 فروری۔2016ء) امریکی تفتیشی ادارے ایف بی آئی نے بھی ایگزیکٹ کی چھتری تلے چلنے والی جعلی آن لائن یونیورسٹیوں اور تعلیمی اسناد کے کاروبار کی تصدیق کردی ہے۔ایگزیکٹ جس کی جعلی ڈگریوں کا زمانے میں چرچا رہا۔334 آن لائن یونیورسٹیاں، ،جعلی ڈگریوں کا کاروباراور اس سب میں ایگزیکٹ کا کردار۔اب اس کالے دھندے کی تصدیق اب امریکا نے سرکاری طور پر کردی ہے، جس کے سنگین قانونی نتائج برآمد ہو سکتے ہیں۔
ایک رپورٹ کے مطابق امریکی تفتیشی اداراایف بی آئی بھی تحقیقات کے نتیجے میں اس حقیقت تک پہنچا ہے کہ ایگزیکٹ سے منسلک آن لائن یونیورسٹیوں کے پاس ڈگری جاری کرنیکا قانونی اختیار نہیں تھا، جن کی امریکی محکمہ تعلیم یا کسی بااختیار امریکی ایکریڈیٹیشن بورڈ نے منظوری دی ہو۔(جاری ہے)
ایف آئی اے کے رابطہ کرنے پر امریکی سفارت خانے نے ایک خط میں بتایاہے کہ تمام مذکورہ جامعات مبینہ طور پر آن لائن جعلی سرگرمیوں میں ملوث اور یہ جعلی ڈگریاں اور غیر قانونی ڈپلومے جاری کرنے والے ادارے ہیں۔
ان جعلی جامعات 23 لاکھ 81 ہزار ڈگریاں اور مقامی و غیر ملکی طلباء کو جعلی منظور شدہ اداروں کے ذریعہ ایک لاکھ 19 ہزار 707 اسناد جاری کیں۔پاکستان میں ایگزیکٹ کے دھندوں کی چھان بین میں مصروف ایف آئی اے کے مطابق ان غیر قانونی اور جعل سازی سے سرگرمیوں کے ذریعہ رقوم بیرون ممالک کمپنیوں اور بینکوں میں جمع کرائی گئیں اور اس کا ایک حصہ سافٹ ویئر ایکسپورٹ کی آڑ میں پاکستان منتقل کیاگیا۔تفتیش کاروں نے پاکستانی بینکوں میں ان کے 38کھاتوں کا پتہ چلایا۔ جن میں زیادہ تر بند کردیے گئے، جبکہ امریکا، متحدہ عرب امارات اور سنگاپور میں کمپنی کے 35 کھاتے کام کر رہے تھے۔ ایف بی آئی بھی کھاتوں کو منجمد کرنے کے لئے امریکی عدالت سے اجازت حاصل کرنے کے لیے کارروائی کررہی ہے۔ ذرائع کے مطابق ایف بی آئی کا خط عدالت میں ثبوت کے طورپر بھی موثر ثابت ہوگا۔مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.