فیصل آباد، کروڑوں روپے کے فراڈ میں ملوث جعلساز گرفتار

جمعہ 5 فروری 2016 11:37

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔05 فروری۔2016ء ) ایف آئی اے فیصل آباد کی ٹیم نے سٹاک ایکسچینج کا نمائندہ بن کر شہریوں سے کروڑوں روپے کافراڈ کرنے میں ملوث جعلساز کو گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

ایف آئی اے ٹیم نے کروڑوں روپے فراڈ کے متاثرہ افراد کی شکایت پر خوشاب کے علاقہ جوہر آباد میں چھاپہ کے دوران ملزم فیصل قریشی کو گرفتار کر لیا اور اس کے قبضہ سے کمپیوٹرز، جعلی شیئرز سرٹیفکیٹ اور دیگر دستاویزات برآمد کر لیں۔

ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے سجاد باجوہ کے مطابق ملزم نے سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا جھانسہ دے کر سادہ لو ح شہریوں کو کروڑوں روپے سے محروم کردیاجبکہ اس کے پاس کاروبار کی رجسٹریشن موجود نہیں ہے۔ ملزم نے جوہر آباد ، قادر آباد اور دیگر شہروں میں دفاتر قائم کر رکھے تھے۔ ابتدائی تحقیقات میں ساڑھے تین کروڑ روپے فراڈ کی شکایات اور ثبوت سامنے آچکے ہیں اور مزید تحقیقات جاری ہیں۔

متعلقہ عنوان :