کراچی پولیس کی مختلف علاقوں میں کارروائیاں، 4 ملزمان گرفتار

جمعہ 5 فروری 2016 11:37

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔05 فروری۔2016ء ) کراچی کے مختلف علاقوں میں پولیس نے کارروائی کر کے تین اغوا کاروں سمیت چار ملزموں کو گرفتار کر لیا۔ ملیر میں فائرنگ سے ایک خاتون زخمی ہو گئی۔ گلشن معمار جنجال گوٹھ میں پولیس مقابلے کے دوران تین اغوا کار زخمی حالت میں گرفتار کر لئے گئے۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان نے چند روز قبل جنجال گوٹھ میں دو خواتین سمیت چار افراد کو اغوا کیا تھا۔

گرفتار ملزمان بسیر، عزیز باڑا اور عزیز بینک ڈکیتی، خواتین کو اغوا کے بعد زیادتی کا نشانہ بنانے سمیت دیگر جرائم کی وارداتوں میں بھی ملوث تھے۔ ملزمان کے قبضے سے اسلحہ، آوان بم اور موٹر سائکل برآمد کر لی گئی ۔ آرام باغ کے قریب پولیس مقابلے کے دوران ایک ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔ دوسری جانب ملیر الفلاح میں مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک خاتون زخمی ہو گئی۔

متعلقہ عنوان :