بھارت،ویزے کی میعاد نہ بڑھانے پرپی آئی اے کے اسٹیشن منیجرزمشکل میں پھنس گئے
بھارت کے اس عمل سے دونوں ملکوں کے عوام کے عوام سے رابطے متاثرہوسکتے ہیں،پاکستان کا انتباہ
جمعہ 5 فروری 2016 11:36
نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔05 فروری۔2016ء ) بھارت کی جانب سے ویزے کی میعاد نہ بڑھانے پرپی آئی اے کے اسٹیشن منیجرزمشکل میں پھنس گئے۔ پاکستان نے خبردارکیا ہے کہ بھارت کے اس عمل سے دونوں ملکوں کے عوام کے عوام سے رابطے متاثرہوسکتے ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق دلی اورممبئی میں پی آئی اے کے اسٹیشن منیجرزسعید احمد خان اورشبیراحمد کے ویزوں کی مدت جنوری کے پہلے ہفتے میں ختم ہوگئی تھی۔
بھارتی متعلقہ حکام کی جانب سے ان کے ویزوں کی میعاد بڑھانے سے انکارکردیاگیا ہے جس کی وجہ سے پی آئی اے کے پاکستانی آٓفیسرمشکل صورت حال سے دوچارہوگئے ۔ پاکستان کا کہنا ہے کہ بھارت کی جانب سے پی آئی اے کے سینئرافسران کے ویزوں کی میعاد نہ بڑھانے سے دونوں ملکوں کے لوگوں کے آپس کے رابطے متاثرہوسکتے ہیں۔(جاری ہے)
پاکستان اوربھارت کے درمیان براہ راست رابطے کا واحد فضائی ذریعہ پی آئی اے ہے۔
پاکستان نے بھارت کی وزارت خارجہ سے شکایت کی ہے کہ پی آئی اے کے دونوں افسران کے فون منقطع ہیں اورجنوری کے پہلے ہفتے سے ان کی فیملیاں گھروں تک محدود ہیں۔پاکستانی حکام نے بھارتی حکام سے اپیل کی ہے کہ وہ سعید احمدخان کی انسانی بنیادوں پرمدد کریں جو ویزے کی میعاد بڑھائے بغیراپنے بیماربیٹے سے ملنے پاکستان نہیں آسکتے۔مزید اہم خبریں
-
ترجمان آئی ایس پی آر نے 2014 کے دھرنے ،پارلیمنٹ پر حملے کی جوڈیشل کمیشن بنانے کی تجویز دیدی
-
غزہ: اسرائیلی کارروائیوں میں شدت جبکہ اہم امدادی راہداریاں بند
-
ترجمان پاک فوج نے سانحہ 9 مئی کی ویڈیوایک بارپھرقوم کودکھا دی
-
9 مئی واقعات، کور کمانڈر حملہ کیس میں مزید 10 ملزمان کی ضمانت منظور کر لی گئی
-
9 مئی کے کرداروں کی سزا کا فیصلہ آئین اور قانون کرے گا
-
جرمن حکومت کا ملک سے بےخانمانی کے مکمل خاتمے کا منصوبہ
-
گندم بحران سے متعلق صحت مند بحث کی بجائے بس تنقید ہورہی ہے
-
عوام پر ایک اور "بجلی بم" گرانے کی تیاریاں
-
پاکستان: آئی ایم ایف مشن کے دورے سے قبل ریٹائرمنٹ کی عمر بڑھانے پر غور
-
پارٹی کا انتخابی نشان لینے میں ناکام رہنے والا نااہل پارٹی کو بےنشان کرگیا
-
کہتے7 فیصد لوگوں نے پی ٹی آئی کو ووٹ دیا،جھوٹ کی بھی کوئی حد ہوتی ہے
-
ترجمان پاک فوج کا بیان تضادات سے بھرپور ذہن کی غمازی کر رہا تھا، رؤف حسن
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.