بس کس سمت میں جا رہی ہے؟ بچے بڑوں سے پہلے بتا دیں گے۔

Ameen Akbar امین اکبر جمعہ 5 فروری 2016 08:50

بس کس سمت میں جا رہی ہے؟ بچے بڑوں سے پہلے بتا دیں گے۔

یہ بس کس سمت میں جار ہی ہے؟ بچے اس سوال کا جواب بڑوں سے پہلے دے دیں گے۔ بچوں کو دئیے جانے والے اس سوال نے انٹرنیٹ پر بہت سے بڑوں کو چکرا کر رکھ دیا ہے۔
پہلی نظر میں دیکھنے پر ایسا لگتا ہے کہ اس سوال کا جواب معلوم کرنا ناممکن ہے۔کیونکہ تصویر میں گاڑی کے اگلے حصے اور پچھلے حصے کے بارے میں معلوم ہی نہیں ہورہا۔لیکن اس سوال کاباقاعدہ جواب موجود ہے، جو بس کے دروازے سے معلوم کیا جا سکتا ہے۔

اس تصویر میں بس کے دروازے تو نظر ہی نہیں آ رہے۔

(جاری ہے)

اس کا مطلب ہے کہ بس کے دروازے دوسری سمت میں ہیں۔
اسی سے سوال کا جواب معلوم کیا جا سکتا ہے۔ اگر یہ بس برطانیہ میں چل رہی ہو تو ڈرائیوروں کو لازمی بائیں سے دائیں چلنا ہوگا۔اگر امریکا میں چل رہی ہو تو یہ بائیں طرف جا رہی ہوگی، کیونکہ دروازہ دوسری طرف ہے۔اگر یہ بس پاکستان میں چل رہی ہوتو یہ دائیں طرف جا رہی ہوگی، کیونکہ اس کا دروازہ بائیں طرف ہے۔
یہ سوال نیشنل جیوگرافک کے پروگرام برین گیمز میں پوچھا گیا تھا، بچوں نے اس سوال کا جواب بڑی آسانی سے دے دیا۔