25 برس میں 2,297 صحافی ہلاک ہو چکے ہیں، آئی ایف جے

جمعرات 4 فروری 2016 21:22

پیرس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔04 فروری۔2016ء) صحافیوں کی بین الاقوامی تنظیم ’انٹرنیشنل فیڈریشن آف جرنلسٹس‘ نے کہا ہے کہ گزشتہ 25 برسوں کے دوران کم از کم 2,297 صحافیوں اور میڈیا ورکرز کو ہلاک کیا جا چکا ہے۔

(جاری ہے)

اس تنظیم سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق 1990ء سے اب تک سب سے زیادہ ہلاکتیں عراق میں ہوئیں۔ صرف گزشتہ برس کے دوران 112 صحافیوں اور میڈیا ارکان کو قتل کیا گیا۔ اس تنظیم کے مطابق کسی ایک سال کے دوران سب سے زیادہ صحافیوں کو 2006ء میں قتل کیا گیا جن کی تعداد 155 تھی

متعلقہ عنوان :