برازیل کے پاس زیکا وائرس کے کافی سیمپلز موجود نہیں، عالمی طبی حکام

جمعرات 4 فروری 2016 21:21

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔04 فروری۔2016ء) اقوام متحدہ اور امریکی طبی اہلکاروں کا کہنا ہے کہ نوزائیدہ بچوں میں چھوٹے سروں کا زیکا وائرس کے ساتھ ممکنہ تعلق کے حوالے سے طبی ریسرچ کے لیے برازیلی محکمہ صحت کے پاس کافی سیمپلز دستیاب نہیں اور مختلف کلینیکل لیبارٹریوں میں ضروری ڈیٹا بھی نہیں ہے۔

(جاری ہے)

فرانسیسی خبررساں ادارے کے مطابق برازیلی قانون جینیاتی مواد، بلڈ سیمپلز اور زیکا وائرس کے بارے میں معلومات کسی دوسرے ملک یا ادارے کو فراہم کرنے کی اجازت بھی نہیں دیتا۔

برازیل کے وزیر صحت مارسیلو کاسترو نے بتایا کہ اْن کے ملک میں سوا پانچ لاکھ کے قریب لوگ زیکا وائرس کے خلاف حکومتی مشن میں تعینات کیے جا چکے ہیں۔ برازیل میں زیکا وائرس کی لپیٹ میں پندرہ لاکھ افراد آ چکے ہیں

متعلقہ عنوان :