اسد جنیوا مذاکرات کو ناکام بنانے کی کوشش میں ہیں،امریکا اور فرانس

جمعرات 4 فروری 2016 21:20

پیرس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔04 فروری۔2016ء) امریکا اور فرانس نے شام کے صدر بشار الاسد پر الزام لگایا ہے کہ وہ جنیوا میں جاری امن مذاکرات کو اپنی عسکری مہم میں شدت پیدا کر کے ناکام بنانے کی کوشش کر رہے ہبں۔

(جاری ہے)

جرمن ریڈیو کے مطابق فرانسیسی وزیر خارجہ لاراں فابیوس نے کہا کہ حلب کے نزدیک جنگی مہم میں شدت حقیقت میں جنیوا مذاکرات کو سبوتاڑ کرنے کی کوشش ہے۔ فابیوس کے مطابق لندن میں ڈونرز کانفرنس کے موقع پر عالمی رہنماؤں کی موجودگی میں اس صورت حال کا تفصیلی جائزہ لیا جائے گا۔ دوسری جانب روسی وزیر خارجہ لاوروف نے گزشتہ روز کہا تھا کہ مذاکرات کے موقع پر جہادیوں پر حملے روکنا بلاجواز ہے

متعلقہ عنوان :