شامی امن مذاکرات میں وقفہ، پچیس فروری سے دوبارہ شروع ہوں گے

جمعرات 4 فروری 2016 21:20

جنیوا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔04 فروری۔2016ء) شام کے لیے مقرر اقوام متحدہ کے خصوصی مندوب اسٹیفان ڈے مِستورا نے کہا ہے کہ جنیوا میں شام کے متحارب فریقین کے درمیان مذاکرات میں وقفہ کیا گیا ہے اور یہ دوبارہ پچیس فروری سے شروع ہوں گے۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اْن کے دفتر سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا کہ مذاکراتی عمل کو فریقین کے اندرونی مشاورتی عمل کی وجہ سے عبوری طور پر روک دیا گیا ہے۔ اْن کے بیان کے مطابق مذاکرات پچیس فروری سے پہلے بھی شروع ہو سکتے ہیں لیکن اِس تاریخ پر یقینی طور پر شروع ہوں گے۔ ان مذاکرات میں شرکت کے لیے شامی اپوزیشن کی اعلیٰ سطحی کمیٹی کے سربراہ اور چیف مذاکرات کار ریاض حجاب کل ہی جنیوا پہنچے تھے۔

متعلقہ عنوان :