محصور شامی قصبے معظمیہ کے لیے امدادی سامان پہنچا دیا گیا

مضایا شہر ، فواع اور کفرایا کے دیہات کے لیے امدادی سامان کی سپلائی کے لیے بات چیت کا سلسلہ جاری ہے،ریڈ کراس

جمعرات 4 فروری 2016 21:19

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔04 فروری۔2016ء)بین الاقوامی امدادی ادارے ریڈ کراس نے کہا ہے کہ اْس کے ادارے نے سیرین عرب ہلالِ احمر کے اشتراک کے ساتھ محصور شامی قصبے معظمیہ کے بارہ ہزار سے زائد محصور افراد کو ضروری سامان کی فراہمی کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

مضایا شہر اور فواع اور کفرایا کے دیہات کے لیے امدادی سامان کی سپلائی کے لیے بات چیت کا سلسلہ جاری ہے،میڈیارپورٹس کے مطابق یہ بھی بتایا گیا ہے کہ یہ امدادی سامان اِس قصبے کے لیے تین ہفتوں کے لیے کافی ہو گی۔

اس قصبے کے لیے طبی امدادی سامان بھی فراہم کیا گیا ہے۔ معظمیہ کا محصور قصبہ شامی دارالحکومت دمشق کے نواح میں واقع ہے۔ ریڈ کراس کے مطابق مضایا شہر اور فواع اور کفرایا کے دیہات کے لیے امدادی سامان کی سپلائی کے لیے بات چیت کا سلسلہ جاری ہے۔