چین اور روس کے مابین تاریخی طور پر بہترین تعلقات ہیں،روسی وزیر خارجہ

جمعرات 4 فروری 2016 21:10

ماسکو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔04 فروری۔2016ء /شنہوا ) روس کے وزیرخارجہ سرگئی لاروف نے کہا ہے کہ چین اور روس کے مابین تاریخی طور پر بہترین تعلقات ہیں ۔

(جاری ہے)

روسی وزیر خارجہ نے جمعرات کو اطالوی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دو بڑے ہمسایہ ممالک ہونے کے ناطے جن کے مابین دہائیوں سے بہترین تعلقات ہوں وہ فخر سے یہ کہہ سکتے ہیں کہ باہمی تعلقات تاریخی طور پربہترین ہیں ۔ ان تعلقات سے دونوں ممالک مشترکہ فوائد حاصل کر رہے ہیں جن میں دونوں کا مقام برابر ہے ۔دونوں ممالک کے مابین تعلقات کی بنیاد عوام کے باہمی مفادات پر قائم ہے جسے دونوں ممالک کی حکومتیں تبدیل نہیں کرنا چاہتی۔انہوں نے کہا کہ 2010سے لیکر ابتک دونوں ممالک ایک دوسرے کے سب سے بڑے تجارتی شراکت دار ہیں ۔

متعلقہ عنوان :