فیصل آباد،پاکستان یارن مرچنٹس ایسو سی ایشن کے زونل انتخابات کا مسئلہ حل ہو گیا ، شیخ قاسم کا نام زونل ایگزیکٹو کمیٹی ممبر کیلئے متفقہ طور پر منظور

جمعرات 4 فروری 2016 20:46

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔04 فروری۔2016ء) پاکستان یارن مرچنٹس ایسو سی ایشن کے زونل انتخابات کا مسئلہ حل ہو گیا ہے اور شیخ محمد قاسم صاحب کا نام بطور زونل ایگزیکٹو کمیٹی ممبر متفقہ طور پر منظور کر لیا گیا ہے اور اب انتخابی کاروائی کے ذریعے یہ عمل مکمل کر لیا جائے گا۔ پاکستان یارن مرچنٹس ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات برائے سال 2015-16میں زونل چیئرمین کا انتخاب ڈائریکٹر جنرل ٹریڈ آرگنائزیشن،منسٹری آف کامرس حکومت پاکستان اسلام آباد نے دوبارہ کرانے کی ہدائت کی تھی۔

چنانچہ مارکیٹ کے سینئرممبران نے مارکیٹ کے اتحاد اور یک جہتی کو برقرار رکھنے کے لئے اپنا کردار ادا کرنے کا فیصلہ کیا اور معاملہ کو خوش اسلوبی سے حل کرنے کی کوششیں شروع کردیں۔

(جاری ہے)

ڈائریکٹر جنرل ٹریڈ آرگنائزیشن نے بھی ان کی کوششوں کو سراہتے ہوئے ایگزیکٹو ممبران کا اجلاس بلا کر سینئرممبران پر مشتمل سات رکنی کمیٹی تشکیل دے دی جسے اتفاق رائے سے الیکشن کمیشن اور ایگزیکٹو کمیٹی ممبر منتخب کرنے کی ذمہ داری سونپی گئی ۔

چنانچہ خصوصی کمیٹی نے دو اجلاس بلا کر بحث اور غور کرنے کے بعدافہام و تفہیم کا راستہ اپناتے ہوئے متفقہ فیصلہ کیا کہ الیکشن کمیشن مندرجہ ذیل ممبران پر مشتمل ہوگا۔ رانا عبدالغٖفور صابر صاحب، سید فہیم محمود شاہ صاحب، میاں خوشنود احمد صاحب ۔ مزید برآں ایگزیکٹو کمیٹی ممبرکی سیٹ کے لئے افہام و تفہیم کے بعد شیخ محمدقاسم کے نام پر اتفاق رائے ہوگیا اس کے علاوہ زونل چیئرمین کے لئے بھی ان کے نام پر اتفاق رائے ہوگیا جبکہ زونل وائس چیئرمین کے نام کے لئے جاوید خالق صاحب کا نام بطور زونل وائس چیئرمین پر اتفاق رائے ہوگیا۔ اس سلسلہ میں مندرجہ بالا فیصلوں پر ضروری کاروائی عمل پذیر کرنے کے لئے بھی ہدایات جاری کیں۔

متعلقہ عنوان :