پیرمحل شہر میں ڈکیتی ،چوری ،راہزنی کی وارداتیں معمول بن گئیں
پیرمحل پولیس خاموش تماشائی کا رول ادا کرنے لگی ، ملزم کو مدعی اور مدعی کو ملزم ٹھہرانے لگی
جمعرات 4 فروری 2016 20:21
پیرمحل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔04 فروری۔2016ء) پیرمحل شہر میں ڈکیتی ،چوری ،راہزنی کی وارداتیں معمول بن گئیں ،، پیرمحل پولیس خاموش تماشائی کا رول ادا کرنے لگی ، ملزم کو مدعی اور مدعی کو ملزم ٹھہرانے لگی ،، مقامی صحافی بھی زد میں آ گیا ،، ڈکیتی کے دوران صحافی سے ہزاروں روپے نقدی ،قیمتی اشیا لے اڑے ،،پولیس نے کئی روز گزرنے کے باوجود مقدمہ درج نہ کیا ،،تفصیل کے مطابق پیرمحل شہر میں عرصہ دراز سے ڈکیتی چوری راہزنی کی وارداتوں نے شہر میں خوف وہراس پھیلا دیا مقامی پولیس چشم پوشی کا رول ادا کرنے کیساتھ ساتھ بے بسی میں مبتلا نظر آ نے لگی پیرمحل کا رہائشی و مقامی صحافی سید نئیر شیرازی چک320 گ ب روڈ پاسکو گودام کے قریب سے گزر کر گھر جا رہا تھا کہ راستے میں موٹرسائیکل پر سوار تین مسلح ڈاکوں نے روک کر نقدی اور اشیا چھین کر بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا اور موقع سے فرار ہو گئے جس پر مقامی صحافی نے وقوعہ کی اطلاع متعلقہ ایس ایچ او تھانہ پیرمحل کو اطلاع دی جو ایک گھنٹے بعد جائے وقوعہ پر پہنچا پولیس نے صحافی کی نشاندہی پر قریبی محلہ کے ایک گھر کی تلاشی لی تو واردات میں استعمال ہونے والا125 ccموٹرسائیکل گھر سے برآ مد کر لیا اور ایک ملزم بھی حراست میں لے لیا مگر نامعلوم وجوہات کی بنا پر برآ مد ہونے والا موٹرسائیکل اور ملزم کو چھوڑ دیا اور مقامی صحافی کے پوچھنے پر پولیس نے صحافی کو انصاف کی فراہمی کی یقین دہانی کروانے کا دلاسہ دے کر گھر بھیج دیا مگر جب صحافی اپنی تحریری د رخواست لے کر تھانہ پیرمحل پہنچا تو گنگا الٹی بہہ رہی تھی کہ ایس ایچ او تھانہ پیرمحل نے ملزمان سے ساز باز ہو کر من گھڑت درخواست وصول کر کے صحافی کو بلیک میل کرنے کیلئے ڈکیتی اور اپنی نااہلی چھپانے کے لیے صلح کے لیے دبا ڈالنے لگا ایس ایچ او تھانہ پیرمحل نے صحافی سے کہا کہ ان سے صلح کر لوں ورنہ مقدمہ درج کر کے جیل بھیج دوں گا جس پر مقامی صحافتی تنظیموں نے ایس ایچ او کے اس رویہ پر شدید غم و غصہ کا اظہار کرتے ہوئے کالے قانون کے خلاف احتجاج کی کال دے دی جو ڈی پی او ٹوبہ ٹیک سنگھ آ فس کے سامنے احتجاج کریں گے صحافیوں کا کہنا ہے کہ اگر متاثرہ صحافی کی درخواست پر مقدمہ درج نہ کیا گیا اور انصاف نہ ملا تو احتجاج کا دائرہ کار وسیع کر دیں گے جس کی تمام تر ذمہ داری ایس ایچ او تھانہ پیرمحل پر عائد ہو گی علاوہ ازیں صحافتی تنظیموں نے آئی جی پنجاب، آ ر پی او فیصل آ باد ، ڈی پی او ٹوبہ ٹیک سنگھ سے مطالبہ کیا ہے کہ ملزمان کے خلاف فوری مقدمہ درج کیا جائے اور ایس ایچ او تھانہ پیرمحل کو فی الفورضلع بدر کیا جائے ۔
متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: سپیکر پنجاب اسمبلی
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
وفاقی وزیرعطا تارڑنے اعجاز احمد حفیظ کو اپنا کوارڈینیٹر مقرر کردیا
-
کراچی کے تمام اضلاع میں بیک وقت تجاوزات کے خلاف مہم شروع کردی ہے ،بیرسٹر مرتضیٰ وہاب
-
ڈاکٹر طاہر القادری کامیاں زاہد اسلام کی والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار
-
مشرق وسطی میں حالات مزید خراب ہوئے تو تیل مہنگا ہوسکتا ہے،ورلڈ بینک نے خبردار کر دیا
-
پنجاب میں ایئرایمبولینس سروس کے دائرہ کارکوبتدریج وسعت دی جائیگی‘ مریم نوازشریف
-
نیپرا کی ڈسکوز کے مارچ کے ماہانہ ایف سی اےکے حوالے سےعوامی سماعت مکمل
-
راولپنڈی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں،اشتہاریوں سمیت 12ملزمان گرفتار
-
بچوں کے قتل اورخودکشی کی کوشش میں سزا پانیوالی خاتون کا دماغی معائنہ کروانے کا حکم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.