اورنج لائن ٹرین کے متاثرین کوانتہائی تیز ترین اور فعال میکنزم کے تحت معاوضہ کی ادائیگی کی جا رہی ہے‘بلال یاسین

متاثرین کو شیڈول کے مطابق ادائیگی کی جا رہی ہے اور کسی کے ساتھ کوئی زیادتی نہیں ہو گی‘صوبائی وزیر خوراک کی صحافیوں سے گفتگو

جمعرات 4 فروری 2016 20:17

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔04 فروری۔2016ء ) اورنج لائن ٹرین کے متاثرین کو معاوضہ کی ادائیگی کے 63 وؤچر جن کی مالیت 12 کروڑ روپے بنتی ہے متاثرین میں تقسیم کر دئیے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

یہ با ت صوبائی وزیر خوراک بلال یاسین نے گورنمنٹ کالج یونیورسٹی گراؤنڈ میں قائم معاوضہ ادائیگی مرکز میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتائی - انہوں نے کہا کہ اورنج لائن ٹرین کے متاثرین کو وزیر اعلی کی ہدایت کے مطابق انتہائی تیز ترین اور فعال میکنزم کے تحت معاوضہ کی ادائیگی کی جا رہی ہے جس میں کسی بھی قسم کی غلطی کی گنجائش نہ ہو گی - انہوں نے کہا کہ متاثرین کو شیڈول کے مطابق ادائیگی کی جا رہی ہے اور کسی کے ساتھ کوئی زیادتی نہیں ہو گی - انہوں نے کہا کہ ان ادائیگی مراکز پر لوگوں کو تمام سہولیات مہیا کی جا رہی ہیں اور متعلقہ محکموں کے افسران و دیگر عملہ لوگوں کے معاملات نمٹا رہا ہے-

متعلقہ عنوان :