اٹھارہ ہزاری میں نجی کنسٹرکشن کمپنی کا سابقہ پلیوں کو بحال کرنے سے انکار۔

Zeeshan Haider ذیشان حیدر جمعرات 4 فروری 2016 20:13

اٹھارہ ہزاری (اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔ 04 فروری۔2015ء )مشعل اینڈ کمپنی محکمہ ہائی وے ٹھیکیدار نے سابقہ پلیوں کو بحال کرنے یا نئی بنانے سے انکاری ہے تفصیل کے مطابق سماجی کارکنوں کی طرف سے دی گئی درخواستوں اور مطالبات کے باوجود سیشن جج چیئر مین انسانی حقوق ایکسئن ہائی وے اسسٹنٹ کمشنر اٹھارہ ہزاری و دیگر متعلقہ حکام کے نوٹس میں تحریری طور پر سڑکوں کے کنارے نالوں اور سیلابی بارشی پانی کے نکاس کے لئے کرڑوں روپے سے بنائی گئی سڑکوں کے نیچے پلیاں دبا دی گئی اور سڑکوں کے کنارے سابقہ روایت دہراتے ہوئے نالے تعمیر نہیں کئے جا رہے جس کی وجہ سے قومی خزانے کو سڑکوں پر پانی پھرنے کی وجہ سے کرڑوں روپے کا نقصان پہنچایا جائے گا کیونکہ مبینہ طور پر نا اہل متعلقہ انجینئر و اہلکاروں کی ملی بھگت سے سڑکیں ٹوٹ پھوٹ جائیں گی پھر مرمت کے بہانے یا دوبارہ تعمیر کرنے کے بہانے قومی خزانے سے بجٹ منظور کر وایا جاتا رہے گا اور اپنی کرپٹ اہلکار اپنی تجوریاں بھرتے رہیں گے مقامی عوامی سماجی حلقوں نے خادم اعلیٰ پنجاب سمیت دیگر متعلقہ افسران سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ۔