نوشہرہ کینٹ پولیس نے دہشتگردی کے خلاف عوام آگاہی مہم شروع کردی

Zeeshan Haider ذیشان حیدر جمعرات 4 فروری 2016 20:12

نوشہرہ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔ 04 فروری۔2015ء) نوشہرہ کینٹ پولیس نے دہشتگردی کے خلاف عوام آگاہی مہم شروع کردی۔

(جاری ہے)

ایس ایچ او نوشہرہ کینٹ نے بازاروں اور گلیوں میں آگاہی مہم بارے پمفلٹ تقسیم کردئیے یہ مہم ایک ہفتے تک جاری رہے گا تفصیلات کے مطابق ڈی پی او نوشہرہ کی خصوصی ہدایت پر ایس ایچ او نوشہرہ کینٹ محمد اسماعیل شاہ نے نوشہرہ کینٹ کے بازاروں، گلی کوچوں اور بس اڈوں میں دہشتگردی کے خلاف عوامی آگاہی مہم شروع کردیا ہے اس سلسلے میں ایس ایچ او نوشہرہ کینٹ محمد اسماعیل شاہ نے نوشہرہ کینٹ اور گردونواح میں پمفلٹ تقسیم کئے جس میں دہشتگردی کے خلاف حفاظتی اقدامات تحریر ہیں اور لکھاگیا ہے کہ مشکوک افراد، مشکوک گاڑی، بند لفافے اور کہیں بھی مشکوک بیگ نظر آجائیں تو فوراً قریبی تھانہ مقامی سرکل ڈی ایس پی یا ڈی پی او کو اطلاع دے کیونکہ دہشتگردی کے خلاف جنگ ہم سب کا مشترکہ جنگ ہے اور ہم سب نے ملکر اپنے شہر، گلی محلے میں مشترکہ طورپر حفاظتی اقدامات کرنے ہوں گے کیونکہ دہشتگردی کے خلاف جاری جنگ عوام کے تعاون کے بغیر نہیں جیتا جاسکتا۔

متعلقہ عنوان :