ضلعی افسران الہ آباد کے صحافیوں کو نظر انداز کرنے لگے صحافی برادری کا شدید اختجاج

Mian Nadeem میاں محمد ندیم جمعرات 4 فروری 2016 19:57

الہ آ باد(ا ردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔04فروری۔2016ء)ضلعی افسران الہ آباد کے صحافیوں کو نظر انداز کرنے لگے صحافی برادری کا شدید اختجاج تفصیل کے مطابق الہ آؓباد کے صحافیوں ،محمد اشرف شہزاد صدر پریس کلب،ایم رمضان خاں ساجد ،سرورزاہد ،علی رضا خاں ،عبدالباسط حیدری ،ڈاکٹر سیف،ڈاکٹر امجد حفیظ،ملک محمد نذیر احمد ،چوہدری اشفاق ندیم ،حافظ نوید الحسن اشرف ودیگر نے شدید ا حتجاج کرتے ہوئے کہا کہ پوری ڈسٹرکٹ کے صحافیوں کو قصور جناح ہال میں ڈی سی او اور ڈی پی او قصور کی جانب سے ضلعی امن و تعارفی میٹنگ کے حوالے سے مدعو کیا گیاتھاجبکہ ابھرتے ہوئے قصبہ الہ آباد کے صحافیوں کو دانستہ طور پر دوسری دفعہ نظرانداز کیا گیا جس کی ہنگامی اجلاس میں شدید مذمت کی گئی