یمن : امریکی ڈ رون حملہ ، کمانڈر سمیت چھ القاعدہ کارکن ہلاک

جمعرات 4 فروری 2016 19:28

عدن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔04 فروری۔2016ء) یمن میں امریکی ڈرون حملے میں اہم کمانڈر سمیت چھ القاعدہ کارکن ہلاک ہوگئے ۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق صوبہ شابوا میں تعینات ایک انٹیلی جنس آفیسر نے نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر بتایا کہ شمالی مغربی علاقے میں القاعدہ کارکنوں کو دو فضائی حملوں کا نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں اہم کمانڈر سمیت چھ القاعدہ اراکین موقع پر ہلاک ہوگئے تاہم اس حوالے سے مزید تفصیلات نہیں بتائی گئیں

متعلقہ عنوان :