سزائے موت کے منتظر قیدی کو تختہ دار پر لٹکا دیا گیا

جمعرات 4 فروری 2016 19:05

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔04 فروری۔2016ء) سزائے موت کے منتظر قیدی کو گذشتہ روز الصبح تختہ دار پر لٹکا دیا گیا۔ دیرینہ دشمنی کی بناء پر قتل کرنے والے قاتل کو انجام تک پہنچادیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق مظفر گڑھ کے رہائشی حاجی جوڑا عرف مٹھو نے 1996میں دیرینہ دشمنی کی بناء پر نذیر نامی شخص کو فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتار دیا تھا۔

حاجی جوڑا کو سیشن کورٹ سے سزائے موت کا حکم سنایا گیا۔ مقدمہ کے دوران ملک کی تمام عدالتوں نے سزا کو برقرار رکھا۔

(جاری ہے)

صدر پاکستان سے کی جانے والی رحم کی اپیل کے خارج ہونے کے بعد مجرم کے ڈیتھ وارنٹ جاری کردیئے گئے اور ایک روز قبل محرم حاجی جوڑا عرف مٹھو کے لواحقین سے اس کی آخری ملاقات کروا دی گئی۔ گذشتہ روزملتان کی جیل میں قاتل کو الصبح تختہ دار پر لٹکا دیا گیا۔ مجرم کو پھانسی دیئے جانے کے موقع پر جیل سپرنٹنڈنٹ، علاقے مجسٹریٹ، ڈاکٹر اور جیل کے حکام موجود رہے۔ مجرم حاجی محمد جوڑا عرف مٹھو کی موت کی تصدیق کے بعد جیل حکام نے ضروری کارروائی کے بعد مجرم کی نعش کو اس کے لواحقین کے سپرد کردیا۔

متعلقہ عنوان :