ضلع ناظم پشاورمحمد عاصم خان کا گھنٹہ گھر میں خواجہ سراپر تشدد کانوٹس ، 72 گھنٹوں میں رپورٹ طلب

جمعرات 4 فروری 2016 19:01

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔04 فروری۔2016ء )گھنٹہ گھر میں خواجہ سرا کمال شاہ عرف کومل پر تشدد ‘ اسکے بال کاٹنے اور سونے کی چین اور موبائل فون لینے کی خبر پر ضلع ناظم پشاورمحمد عاصم خان نے سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ڈی ایس پی ہشتنگری اورایس ایچ اوکوتوالی سے 72 گھنٹوں میں رپورٹ طلب کرتے ہوئے ملوث افراد کو گرفتار کرکے اسکے خلاف قانونی کاروائی کے احکامات جاری کئے جبکہ پیر کے روز متاثر ہونے والے خواجہ سرا اور ایس ایچ او پہاڑی پورہ کو بھی اپنے آفس طلب کرلیا گیا ‘ ضلع ناظم نے اس واقعہ شدید تشویش کا اظہارکرتے ہوئے کہاکہ خواجہ سرا معاشرے کا مظلوم طبقہ ہے انکے ساتھ کسی قسم کی زیادتی برداشت نہیں کی جائیگی -