چین میں غیر قانونی مواد کی حامل متعدد ویب سائٹس بند

جمعرات 4 فروری 2016 18:38

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔04 فروری۔2016ء /شنہوا ) چین نے غیر قانونی مواد پر مشتمل متعدد ویب سائٹس بند کر دیں ۔چین کی انٹرنیٹ ریگولیٹر اتھارٹی کی جانب سے جمعرات کو جاری کئے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ دہشتگردی اور جوئے سمیت دیگر غیر قانونی کاموں کی تشہیر کرنے والی متعدد ویب سائٹس کو بند کیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

چین کی سائبر سپیس ایڈمنسٹریشن کے مطابق ان ویب سائٹس پر آگ بجھانے والے آلات کی غیر قانونی فروخت ،تاریخ کے مسخ شدہ حقائق ، غیر ملکی جامعات سے تعلیم حاصل کرنے و الے طلباء کی جعلی بھرتیاں اور طلباء کو جعلی تعلیمی ڈگریوں کی فروخت کا کام کیا جا رہا تھا ۔

ایسی ویب سائٹس کو بھی بند کیا گیا ہے جن پر پر سٹاک مارکیٹ اور پراپرٹی کی لین دین کے حوالے سے جھوٹ پر مبنی جعلی اطلاعات فراہم کی جا رہی تھیں۔

متعلقہ عنوان :