چین اور روس کے صدور ہر سال روایتی طورپر ایک دوسرے کے ممالک کا دورہ کرتے ہیں، چینی وزارت خارجہ

جمعرات 4 فروری 2016 18:38

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔04 فروری۔2016ء /شنہوا ) چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان لو کانگ نے کہا ہے کہ چین اور روس کے مابین اعلیٰ سطح کے وفود کے تبادلوں کے باعث قریبی روابط ہیں ۔

(جاری ہے)

چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے جمعرات کو معمول کی پریس بریفنگ میں کہا کہ دونوں ممالک کے صدور اور وزرائے اعظم کی یہ روایت ہے کہ وہ ہر سال ایک دوسرے کے ممالک کا دورہ کرتے ہیں ۔اعلیٰ سطح کے تبادلوں سے دونوں ممالک کے مابین بہترین دوستی کی جامع سٹریٹجک شراکت داری ظاہر ہوتی ہے ۔انہوں نے جمعرات کے روز روسی صدر کے رواں سال دورہ چین کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے حوالے سے ان خیالات کا اظہار کیا۔

متعلقہ عنوان :