شہید ہونے والے 3 پی آئی اے ملازمین کی غائبانہ جنازہ نماز پی آئی اے دفتر لاڑکانہ میں ادا کی گئی

جمعرات 4 فروری 2016 18:33

لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین 04 فروری۔2015ء) کراچی میں شہید ہونے والے 3 پی آئی اے ملازمین کی غائبانہ جنازہ نماز پی آئی اے دفتر لاڑکانہ میں ادا کی گئی جس میں دفتر کے ملازمین نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اس موقعے پر شہید ہونے والے ملازمین کی بلند درجات کے لیے خصوص دعائیں بھی مانگی گئیں۔

(جاری ہے)

اس موقعے پر عبدالنبی بروہی، وحید مصطفیٰ چاچڑ، نوید بھٹو اور دیگر نے کہا کہ نہ جانے کن اسباب کے باعث وفاقی حکومت اداروں کی نجکاری پر بضد ہے جس سے کئی ملازم بے روزگار ہوں گے اور اداروں کی ساکھ بھی سخت متاثر ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ ہم کسی بھی صورت میں نجکاری عمل کا ساتھ نہیں دیں گے۔ انہوں نے اعلیٰ حکام سے اپیل کی کہ پی آئی اے کی نجکاری کا عمل روک کر ملازمین کے قتل میں ملوث افراد کے خلاف سخت کاروائی کی جائے بصورت دیگر سخت احتجاج کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :