کشمیریوں کے حق خود ارادیت کے سامنے بھارت کا ہر ہتھیار ناکارہ ہوچکا ہے ، الطاف شکور

جمعرات 4 فروری 2016 18:33

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین 04 فروری۔2015ء) پاسبان پاکستان کے صدرالطاف شکور نے کہا ہے کہ پچھلے 67سالوں سے کشمیر میں جاری حق خود ارادیت کی جدوجہد کو طاقت کے ذریعے دبانے کا بھارتی حکومت کا ہر ہتھیار ناکارہ ہوچکا ہے ۔ کشمیری قوم کا ایک ہی نعرہ تھا اور ہے کہ ’’کشمیر بنے گا پاکستان ‘‘اور پاکستانی حکومت اور عوام کشمیریوں کی اخلاقی و سفارتی مدد ، جدوجہد آزادی کشمیر کی کامیابی تک جاری رکھیں گے ۔

اہل کشمیر کی قربانیاں بالآخر رنگ لائیں گی ۔ اقوام متحدہ ، عالمی انسانی حقوق اداروں اور بین الاقوامی فورمز میں مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے زبانی جمع خرچ کے علاوہ کچھ نہیں کیا گیا ۔ قوم کی معصوم بیٹی عافیہ کی وطن واپسی کا معاملہ ہو یا مسئلہ کشمیر ، پاکستانی حکومت اور پارلیمنٹ کو بار بار اپنا کردار ادا کرنا چاہئیے اور اپنا وزن ، اپنی قوت اور طاقت اور حیثیت کو عالمی اداروں کے سامنے خود منوانا ہوگا ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار پاسبان پریس انفارمیشن سیل کی جانب سے پاسبان پاکستان کے صدر الطاف شکور کے ’’یوم یکجہتی کشمیر‘‘کے موقع پر جاری کردہ پیغام میں کیا گیا ۔ الطاف شکور نے مزید کہا کہ پاکستان میں جمہوریت کی مضبوطی ہی کہ نتیجے میں کشمیر کا پائیدار حل ممکن ہے ۔ بھارت کو اب یہ حقیقت تسلیم کر لینی چاہئیے کے ایشاء میں ترقی اور امن کا راز کشمیریوں کو آزادی دینے میں ہی ہے ۔

متعلقہ عنوان :