پولیو مہلک ،موذی مرض ہے ،نجات پانے کیلئے تمام طبقات سے تعلق رکھنے والے افراد کو اپنا کردار ادا کرنا ہو گا ، ڈی سی عبدلوحید شاہ

جمعرات 4 فروری 2016 18:29

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین 04 فروری۔2015ء ) ڈپٹی کمشنر خضدار سید عبدالوحید شاہ نے کہا ہے کہ پولیو ایک مہلک اور موذی مرض ہے اس مرض سے نجات پانے کے لیئے تمام طبقات سے تعلق رکھنے والے افراد کو اپنا کردار ادا کرنا ہو گا کیوں کہ صحت مند معاشرے کی تشکیل میں صحت مند و توانا جسم کا ہونا لازمی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے پولیو مہم کے سلسلے میں منعقدہ اجلاس سے خطاب کے دوران کیا اجلاس میں ضلعی وائس چیئرمین ڈسٹرکٹ کونسل خضدار عبدالحمید ایڈوکیٹ ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر شبیر احمد بادینی ۔

اسسٹنٹ کمشنر سرمد سلیم اکرم ۔ ضلعی منتظم صحت خضدار ڈاکٹر محمد انور ریکی ۔ڈپٹی ڈائریکٹر حیوانات ڈاکٹر محمد انور زہری۔ ایکسیئن ایریگیشن فرید احمد پندرانی ۔ ایکسیئن مواصلات و تعمیرات سجاد احمد چھٹہ۔

(جاری ہے)

ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ پولیس محمد اشرف جتک اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ خضدار محمد قاسم شاہ ۔پی پی ایچ آئی کے ایڈمن آفیسر عبدالجبار زہری ۔

اکسیئن پبلک ہیلتھ نجینیئرنگ یار محمد بلوچ ۔ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر خضدار عبدلعزیز زہری۔ ڈسٹرکٹ آفیسر ایجوکیشن برائے خواتین فریدہ ملک عمرانی۔ پرنسپل ایلیمنٹری گرلزکالج غلام فاطمہ ۔بے نظیر وومین سینٹر خضدار جہاں آراء تبسم سمیت تمام ضلعی محکموں کے سربراہان سمیت ڈاکٹر محمد عامر ایریا کوارڈینیٹر ڈبلیو ایچ او۔اور ڈاکٹر محمد اکبر نیشنل اسٹاف آفیسر خضدار بھی شریک تھے ڈپٹی کمشنر خضدار نے کہا کہ اپنے ہونہار بچوں کو زندگی بھر کی پاہج ہونے اور بیساکھی سے بچانے کے لیئے ہم سب کو مل کر اس مرض کے خلاف جہاد کرنا ہوگا اور یہ جہاد پولیو مہم کے دوران اپنے بچوں کو پالیو کے قطرے پلواکر اپنی ذمہ داری کا مثال دینا ہوگا انہوں نے کہا کہ محکمہ صحت روایتی کام سے ہٹ کر اپنی ذمہ داریوں کو احسن طریقے سرانجام دینا ہوگا انہوں نے کہا کہ پولیو مہم کے دوران بلدیاتی اداروں کے نمائندوں ۔

علماء کرام علاقائی معتبرین سیاسی و سماجی شخصیات کی شرکت کو یقینی بنائیں کیوں کہ ان کے تعاون سے ہم پولیومہم کو زیادہ مو اثر بنا سکتے ہیں اس موقع پر ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر خضدار ڈاکٹر محمد انور ریکی نے اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ چودہ تاریخ سے شروع ہونے والا تین روزہ پولیو مہم کے دوران پیدائش سے لیکر پانچ سال تک کے ایک لاکھ چھتیس ہزار چھ سو اڑتالیس 136648)) بچوں کو پولیو کے قطرے پلوانے کا ہدف مقرر ہے اور انشاء اﷲ اس بار بھی پولیو مہم کو کامیاب بنانے کے لیئے تمام تیاریاں مکمل کر چکے ہیں اس سلسلے میں ٹیموں کی تربیتاور تشکیل کا کام آخری مراحل میں ہے ۔

متعلقہ عنوان :