پی پی ایچ آئی کے عارضی ملازمین انتہائی کم تنخواہ پر فرائض بہتر انداز میں سر انجام دے رہے ہیں ،مستقلی، اضافہ نہ ہونا باعث افسوس ہے،، عوامی حلقے

جمعرات 4 فروری 2016 18:29

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین 04 فروری۔2015ء) پی پی ایچ آئی کے عارضی ملازمین صوبے کے دور دراعلاقوں میں انتہائی کم تنخواء پر اپنے فرائض بہتر انداز میں سر انجام دے رہے ہیں ان کی تعیناتیاں بھی میرٹ کی بنیاد پر ہوئی تھی مگر کہی سال گزرنے کے باوجود نہ ان کی تنخواہوں میں اضافہ ہوا اور نہ ہی انہیں مستقل کیا گیا جو باعث افسوس ہے ان خیالات کا اظہار ضلع خضدار کے سیاسی ،سماجی و عوامی حلقوں نے اپنے علیحدہ علیحدہ بیانات میں کئے ہیں عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ ایک طرف وفاقی حکومت بلوچستان کے غریب عوام کے احساس محرومی کو دور کرنے کے لئے پیکجز کا اعلان کرتی ہے تو دوسری جانب گزشتہ کہی سالوں سے بلوچستان کے دیہی علاقوں میں عوام کو ان کی دیلیز ہر صحت کی سہولتیں فراہم کرنے والے پی پی ایچ آئی کے ملازمین کو ان کی ملازمت پر مستقل نہیں کیا جا رہا جس کی وجہ سے پی پی ایچ آئی میں تعینات ملازمین اب اور ایج ہو گئے ہیں بلکہ خود کے اور اپنے بچوں کے مستقبل کے حوالے سے شدید پریشانی اور مایوسی کا شکار نظر آ رہے ہیں یاد رہے کہ ایک سال قبل محکمہ صحت نے جن ملازمتوں کا اعلان کیا تھا اور ان کے انٹرویوز ہوئے تھے وہاں میں پی پی ایچ آئی کے عارضی ملازمین نے انٹرویو دیا تھا ان اسامیوں پر ان کی ترجح دینا بھی محکمہ زمہ داریوں میں شامل تھا مگر ایک سال گزرنے کے باوجود پی پی ایچ آئی کے عارضی ملازمین نتیجہ آنے کا انتظا ر کر رہے ہیں سیاسی ،سماجی و عوامی حلقوں نے وفاقی حکومت اور محکمہ صحت حکومت بلوچستان کے زمہ داران سے اپیل کی ہے کہ وہ پی پی ایچ آئی کے عارضی ملازمین کو مستقل کرنے کا فوری اعلان کریں تھا کہ دیہی علاقوں میں عوام کو صحت کی بہترین سہولیات فراہم کرنیو الے یہ ملازمین کو ان کا حق مل سکیں ۔

متعلقہ عنوان :