عوام کو تمام ترسہولیات کی فراہمی کیلئے حق پرست نمائندے شب وروز جدوجہد میں مصروف عمل ہیں ،محبوب عالم رکن قومی اسمبلی

جمعرات 4 فروری 2016 18:24

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین 04 فروری۔2015ء) حق پرست رکن قومی اسمبلی محبوب عالم نے کہا ہے کہ اورنگی ٹاؤن میں رہائش پذیر عوام کو تمام ترسہولیات کی فراہمی کیلئے حق پرست نمائندے شب وروز جدوجہد میں مصروف عمل ہیں خصوصاًشناختی کارڈ کے حصول کو باآسانی ممکن بنانے کیلئے اورنگی ٹاؤن میں نادرا آفس کا قیام بھی حق پرست نمائندوں کی جدوجہد کا عملی نتیجہ ہے ان خیالات کااظہار انہوں نے DMنادرہ التمش اور انچارج نادرا آفس اورنگی ٹاؤن شکیل سے تعارفی ملاقات کرتے ہوئے کیا موقع پر موجود DMنادرہ التمش نے رکن اسمبلی کو بتایا کہ عوام کو جلد از جلد شناختی کارڈ کی فراہمی ممکن بنانے کیلئے نادرا کا عملہ پوری تندہی سے فرائض انجام دے رہا ہے عوام کے رش کو مد نظر رکھتے ہوئے آفس کی توسیع کے ساتھ ساتھ اسٹاف کی تعداد میں بھی اضافہ کیا گیاہے بعدازاں رکن اسمبلی نے نادرہ آفس کا دورہ کرتے ہوئے عملے سے ملاقات کی اور انہیں شناختی کارڈ کے حصول کیلئے آنے والے افراد کو مکمل تعاون فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ شناختی کارڈ کے حصول میں مذید آسانیاں پیدا کرنے کیلئے مختلف تجاویز بھی دیں انہوں نے کہا کہ موجودہ دور میں شناختی کارڈ کے بغیر بے شمار کام ایسے ہیں کہ جن کا کرنا ناممکن ہوگیا یہ ہماری قومی شناخت کی علامت بھی ہے عوام میں بھی اب شعور بیدار ہوچکا ہے اور ہر شخص کی یہ کوشش ہوتی ہے کہ وہ جلدازجلد اپناشناختی کارڈ حاصل کرلے نادرا کے افسران و عملہ عوام کی اس ضرورت کو پورا کرنے میں بلا شبہ محنت اور لگن سے اپنے فرائض بخوبی انجام دے رہے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :