حیدر آباد،تاجرآسان گوشوارے کے ساتھ ایک فیصد ٹیکس ادا کر کے 5کرو ڑ روپے تک سرمایہ دستاویزی بنا سکتے ہیں،کمشنر ان لینڈ ریونیو

جمعرات 4 فروری 2016 18:24

حیدرآباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین 04 فروری۔2015ء)حیدرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سینئر نائب صدر تراب علی خوجہ کی سربراہی میں تاجروں کے وفد نے رضاکارانہ ٹیکس ادائیگی اسکیم بریفنگ میں شرکت کی ، رضاکارانہ ٹیکس اسکیم پر بریفنگ کا اہتمام فیڈرل بور ڈ آف ریوینیو ریجنل ٹیکس کلکٹریٹ کی طرف سے کیا گیا ۔ چیف کمشنر ان لینڈ ریوینیو محمد علی ساند ، کمشنر ان لینڈ ریوینیو زون محمد افضل، کمشنر ان لینڈ ریوینیو زون ٹو مزمل سومرو نے رضاکارانہ ٹیکس ادائیگی اسکیم کی افادیت پر بریفنگ میں بتایا کہ نئے ٹیکس گزار ایک صفحہ پر مشتمل آسان گوشوارے کے ساتھ ایک فیصد ٹیکس ادا کر کے 5کرو ڑ روپے تک سرمایہ دستاویزی بنا سکتے ہیں ، انکم ٹیکس گو شوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ 29فروری 2016ہے ، رضاکارانہ ٹیکس ادائیگی اسکیم میں 10لاکھ روپے سالانہ سے کم آمدنی والے ٹیکس گزاروں کو ویلتھ اسٹیٹمنٹ کی چھو ٹ دی گئی ہے اور ا ن کو آڈٹ سے مستثنیٰ قرار دیا گیا ، نئے ٹیکس گزاروں کو سیلز ٹیکس رجسٹریشن اور وتھ ہولڈنگ ایجنٹ بننے پر بھی چھو ٹ ہے ۔

(جاری ہے)

حیدرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سینئر نائب صدر تراب علی خوجہ نے FBRکی رضاکارانہ ٹیکس ادائیگی کو سراہتے ہوئے کہا تاجر برادری اسکیم سے فائدہ اٹھائیں ، ٹیکس نیٹ میں شامل ہونے سے تاجر برادری کو بہت سے فوائد حاصل ہوں گے اور یہ ایک قومی فریضہ بھی ہے ۔ بریفنگ میں صلاح الدین خان غو ری ، اسلم نربان ، نور الدین نو ری ، عبد الستار خان ، ذو الفقار چوہان ، طارق شیخ ، پہلاج رائے ، سامن مل ، مختار بیگ ، ضیا مسرور جعفری ، عدنان خان ، سکندر راجپو ت ، عبد الوحید شیخ ، عبد الکریم گھانگھرا و دیگر نے شرکت کی ۔