بھارت: ریاست بہار کی عدالت میں ہندؤں کے سب سے بڑے دیوتا 'رام' کے خلاف ظلم کا مقدمہ

Zeeshan Haider ذیشان حیدر جمعرات 4 فروری 2016 18:01

کراچی ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔ 04 فروری۔2015ء ) بھارتی ریاست بہار کی عدالت میں ہندؤں کے سب سے بڑے دیوتا 'رام' کے خلاف ظلم کا مقدمہ درج کیا گیا، تاہم بعد ازاں کیس کی سماعت کے پہلے ہی دن کیس کو خارج کر دیا گیا- بھارت میں ہندو دیوتا ’’رام ‘‘ کے خلاف مقدمہ درج کر دیا گیا اور بہار کوٹ سماعت پر راضی بھی ہو گئی اور سماعت کے بعد کیس خارج کر دیا۔

(جاری ہے)

بھارتی ریاست بہار کی عدالت میں ہندؤں کے سب سے بڑے دیوتا ’رام‘ کے خلاف ظلم کا مقدمہ درج کیا گیا، بھارتی میڈیا کے مطابق رام اور اس کے بھائی لکشمن کے خلا ف درخواست میں ایک وکیل ٹھاکر چندن کمار نے موقف اختیار کیا ہے کہ رام نے اپنے بھائی سے مل کر اپنی بیوی سیتا کو بغیر کسی غلطی کے جنگل بھیج دینا بھگوان رام کا منافقانہ حکم تھا۔ مقدمہ دائر کرنے والے وکیل کا کہنا ہے کہ اس کا مقصد سیتا کیلئے انصاف کا حصول ہے ، کسی کے مذہبی جذبات کو مجروح کرنا نہیں۔ تاہم بعد ازاں کیس کی سماعت کے پہلے ہی دن کیس کو خارج کر دیا گیا۔