پی آئی اے ملازمین کی ہڑتال عمرہ کے لیے گئے ہزاروں زائرین جدہ میں پھنس گئے

زائرین کی واپسی کے لیے سعودی ایئرلائن سے معاہدہ طے پاگیا ہے :ترجمان پی آئی اے

Zeeshan Haider ذیشان حیدر جمعرات 4 فروری 2016 17:57

کراچی ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔ 04 فروری۔2015ء ) پی آئی اے ملازمین کی جانب سے احتجاج اور فلائٹ آپریشن بندکرنے سے عمرہ کے لیے گئے ہزاروں زائرین جدہ ایئرپورٹ پر پھنس گئے ہیں تاہم پی آئی اے ترجمان کے مطابق جدہ میں پھنسے عمرہ زائرین کے لیے 4 بوئنگ جہازوں کا انتظام کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

جدہ میں پھنسے 2 ہزار سے زائد عمرہ زائرین کے لیے پی آئی اے کی جانب سے 4 بوئنگ 747 جہازوں کا انتظام کیا گیا ہے، قومی ائر لائین کے ترجمان کے مطابق زائرین کی واپسی کے لیے سعودی ائرلائن سے معاہدہ طے پاگیا ہے، اورتوقع ہے کہ یہ چاروں جہاز 5 فروری سے زائرین کو جدہ سے کراچی اور اسلام آباد لانا شروع کردینگے۔

قومی ائرلائن کے ترجمان کے مطابق، جدہ سے انہی مسافروں کو سعودی ائر لائن کے ذریعے لایا جائیگا جن کے پاس پی آئی اے کے کنفرم ٹکٹس موجود ہوں گے۔ ترجمان کے مطابق، پی آئی اے ملازمین کی جانب سے احتجاج کے باعث متاثر ہونے والی بین الاقوامی پروازوں کے لیے بھی دیگر بین الاقوامی ائرلائینز سے بات چیت جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :