بلوچستان: بولان سے ایک نامعلوم خاتون کی لاش برآمد

Zeeshan Haider ذیشان حیدر جمعرات 4 فروری 2016 17:57

بولان ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔ 04 فروری۔2015ء )بلوچستان کے ضلع بولان سے ایک نامعلوم خاتون کی لاش ملی ہے۔لیویزذرائع کے مطابق خاتون کی لاش بولان کے علاقے بھاگ کیایک گاؤں کے قریب سے ملی ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق خاتون کو فائرنگ کرکے قتل کیاگیا۔لاش کو مقامی ہسپتال منتقل کرکے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں،ابتدائی اطلاعات کے مطابق خاتون کو کاروکاری کے الزام میں قتل کیاگیا ہے،تاہم مزید تحقیقات جاری ہیں۔