وزیراعظم نے یقین دلایا ہے کہ پی آئی اے کی نجکاری نہیں کی جائے گی،صرف خودمختار ادارہ بنانے کے لیے حکومتی کنٹرول سے نکال رہے ہیں‘ خورشید شاہ کے رویے سے سازش اور شرارت چھلکتی ہے-صوبائی وزیرقانون رانا ثناء اﷲ کی گفتگو

Zeeshan Haider ذیشان حیدر جمعرات 4 فروری 2016 17:54

لاہور( اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔ 04 فروری۔2015ء ) صوبائی وزیرقانون رانا ثنا اﷲ نے کہاہے کہ وزیراعظم نے یقین دلایا ہے کہ پی آئی اے کی نجکاری نہیں کی جائے گی،تاہم ایک خودمختار ادارہ بنانے کے لیے اسے حکومتی کنٹرول سے نکال رہے ہیں‘ خورشید شاہ کے رویے سے سازش اور شرارت چھلکتی ہے‘خورشید شاہ کا رویہ شرمناک اور توہین آمیز تھا وہ اپنے سید ہونے کی لاج رکھیں۔

(جاری ہے)

پنجاب اسمبلی کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان غل غپاڑہ کرسکتے ہیں ، دمادم مست قلندر نہیں۔ایک سوال کے جواب میں رانا ثناء اﷲ نے کہاکہ کراچی فائرنگ کے واقعے میں کچھ لوگ گرفتار ہیں،ان سے تفتیش ہو رہی ہے ، پی آئی اے کے ہڑتالی ملازمین ادارے کوتباہ کرنے پر تلے ہوئے ہیں۔