برقی لائنوں کی مرمت کے باعث مختلف علاقوں کی بجلی بندرہے گی ، کیسکو

جمعرات 4 فروری 2016 17:39

کوئٹہ ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔04 فروری۔2016ء ) کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو) کے اعلان کے مطابق برقی لائنوں کی مرمت کے سلسلے میں 7فروری کو (بروزاتوار) کوئٹہ سٹی گرڈسٹیشن کے سٹیڈیم اورمالک فیڈروں سے دوپہر2بجے سے شام 5بجے تک بجلی بندہوگی۔

(جاری ہے)

علاوہ ازیں 8فروری کو سٹی گرڈ کے بروری اورشیخ ماندہ گرڈکے واسافیڈر 12بجے سے سہ پہر3بجے تک نیز اِسی روز ویسٹرن بائی پاس فیڈرسے ایک بجے سے شام 4بجے تک اورمالک فیڈرسے دوپہر2بجے سے شام 5بجے تک بجلی کی فراہمی معطل رہے گی ۔زحمت کے لئے متعلقہ صارفین سے معذرت کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :