بلوچستان: بولان سے ایک نامعلوم خاتون کی لاش برآمد

Mian Nadeem میاں محمد ندیم جمعرات 4 فروری 2016 17:39

بولان (ا ردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔04فروری۔2016ء) بلوچستان کے ضلع بولان سے ایک نامعلوم خاتون کی لاش ملی ہے۔لیویزذرائع کے مطابق خاتون کی لاش بولان کے علاقے بھاگ کےایک گاﺅں کے قریب سے ملی ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق خاتون کو فائرنگ کرکے قتل کیاگیا۔لاش کو مقامی ہسپتال منتقل کرکے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں،ابتدائی اطلاعات کے مطابق خاتون کو کاروکاری کے الزام میں قتل کیاگیا ہے،تاہم مزید تحقیقات جاری ہیں۔