قصور‘رکشہ تیز رفتاری کے باعث اُلٹنے سے 4خواتین اور بچے زخمی ‘ ہسپتال منتقل

جمعرات 4 فروری 2016 17:23

قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔04 فروری۔2016ء) حسین خانوالہ روڈکوٹلی پٹھاناں والی کے قریب تیز رفتاری کے باعث رکشہ اُلٹ جانے سے 4خواتین اور بچے زخمی ہوگے جن کو ریسکو1122نے ڈسٹرکٹ ہسپتال قصور ریفر کر دیا تفصیلات کے مطابق رکشہ نمبر ی 1122.KSKحسین خانوالہ سے قصور آرہا تھا کہ کوٹلی پٹھاناں والی کے قریب تیز رفتاری کے باعث اُلٹ گیا جس کے نیتجہ میں سکینہ بی بی ۔

(جاری ہے)

پھماں ،آمنہ بی بی ،سمیت چار خواتین اور ان کے ساتھ دو بچے بھی زخمی ہوگے جن کو ڈی ایچ کیو ریفر کر دیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :