بونیر، ویلیج کونسل جوڑ ون کا پہلا 30لاکھ کا ترقیاتی بجٹ اتفاق رائے سے منظور

جمعرات 4 فروری 2016 17:21

بونیر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔04 فروری۔2016ء) ویلیج کونسل جوڑ ون کا پہلا 30لاکھ کا ترقیاتی بجٹ اتفاق رائے سے منظور۔ندی نالیوں،گلی کوچوں،صفائی اور قبرستانوں کی چاردیواری پر یہ رقم خرچ کیا جائے گا۔ چئیرمین عبدالرحمن کا بجٹ اجلاس سے خطاب۔ تفصیلات کیمطابق ویلیج کونسل جوڑ ون کا بجٹ اجلاس زیر صدارت کنوئیر نصیب زمان منعقد ہوا۔

جس میں چئیرمین عبدالرحمن،یوتھ کونسلر انجینئر محمد عزیز،خاتون کونسلران ،جنرل کونسلران میں امجد خان،طارق جمیل، محمد ناصر،اور شیر اور کسان کونسلر بختی رحمن سمیر سیکرٹری ویلیج کونسل خالق داد اور اسرار نے شرکت کی۔اجلاس کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا۔بعد میں چئیرمین ویلیج کونسل عبدالرحمن اور کنوئر نصیب زمان نے تمام کونسلران کے سامنے بجٹ ایجنڈا پیش کیا۔

(جاری ہے)

اور اس پر بحث کیلئے تمام کونسلران سے رائے لی۔تمام کونسلران نے کنوئیر نصیب زمان اور چئیرمین عبدالرحمن کے سامنے اپنے اپنے رائے پیش کئے۔جس کے بعد اتقاق رائے سے تیس لاکھ کا ترقیاتی بجٹ منظور کیا گیا۔اس موقع پر اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ویلیج کونسل کے چئیرمین عبدالرحمن نے کہا کہ ہم میں سے کسی قسم کے خزب اختلاف نہیں ہے۔ہم سب مشترکہ عوام کے منتخب کردہ نمائندے ہیں۔تمام کونسلران کو یکسا حقوق ملیں گے۔اور سب ایوان کو ساتھ لیکر چلیں گے۔جبکہ عوامی خدمت میں کسی قسم کی کسر نہیں چھوڑیں گے۔

متعلقہ عنوان :