ہری پور میں وین بے قابو ہو کر درخت سے ٹکرا گئی ،4 خواتین اساتذہ جاں بحق ،3 شدید زخمی،ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج

جمعرات 4 فروری 2016 17:20

ہری پور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔04 فروری۔2016ء) بالڈھیر کے قریب خواتین اساتذہ کو لے کر جانے والی وین بے قابو ہو کر سٹرک کنارے درخت سے ٹکرا گیا ہری پور ڈگری کالج پھرہالہ کی چار خواتین اساتذہ جاں بحق تین شدید زخمی ہوگی مقامی افراد پولیس نے امدادی کاروائیاں کرکے لاشوں اور زخمیوں کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کیا حادثہ ڈرائیور کی غفلت کے باعث پیش آیا کیری ڈبہ مکمل طور پر تباہ ہو گیا پولیس نے پوسٹ مارٹم کے بعد لاشیں تدفین کے لیے ورثاء کے حوالہ کر دیں جاں بحق اور زخمی ہونے والی خواتین اساتذہ کا تعلق حویلیاں سے ہے شام نمازہ جنازہ ادا کرنے کے بعد آبائی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا جائے گاتفصیلات کے مطابق گزشتہ روز جی ٹی روڈ پر بالڈھر کے قریب تیز رفتار کیری ڈبہ جوکہ معمول کے مطابق حویلیاں سے ڈگری کالج پھرہالہ کی اساتذہ خواتین کو ہری پور لے کر آرہا تھا کہ تیز کے باعث کیری ڈبہ بے قابو ہو کر سٹرک کنارے درخت سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں کیری ڈبہ میں سوار چار خواتین اساتذہ موقع پر جاں بحق جبکہ تین شدید زخمی ہوگئی مقامی افراد پولیس نے امدادی کاروائیاں کرکے حویلیاں اور ایبٹ آباد کے ہسپتالوں میں منتقل کر دیا ہے پولیس کے مطابق ڈرائیور بھی زخمی ہے تاہم جاں بحق ہونے والوں میں سعیدہ خاتون ،بشری بی بی ،انیلہ شاہین ،عاصمہ بی بی شامل ہیں جوکہ ہری پور ڈگری کالج پھرہالہ کی اساتذہ ہیں اپنے معمول کے مطابق کالج جارہی تھی حادثہ کے نتیجے میں وین مکمل طور پر تباہ ہوگی پولیس نے حادثہ کی ابتدائی رپورٹ درج کرکے وین اپنے قبضے میں لے کر لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے بعد تدفین کے لیے ورثاء کے حوالہ کرکے مزید تفتیش شروع کر دی ہے ادھر جاں بحق ہونے والی خواتین اساتذہ کی نمازہ جنازہ شام ادا کرنے کے بعد مقامی قبرستان حویلیاں میں تدفین کی جائے گی دریں اثناء پنیاں افغان مہاجر کیمپ کے قریب تیز رفتار ڈمپر نے موٹر سائیکل سواروں کو کچل دیا جس کے نتیجے میں ایک موٹر سائیکل سوار حینف ولد کالا خان موقع پر جاں بحق جبکہ دو ساتھی سوار شدید زخمی ہوگے پولیس نے لاش ورثاء کے حوالہ کر دی ہے اور ڈرائیورکے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی ہے ۔

متعلقہ عنوان :