فیصل آباد،دیرینہ رنجش کی بناء پر مخالفین نے فائرنگ کرکے نوجوان کوزخمی کردیا

جمعرات 4 فروری 2016 16:57

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔04 فروری۔2016ء) دیرینہ رنجش کی بناء پر مخالفین نے فائرنگ کرکے نوجوان کوزخمی کردیا ، آن لائن کے مطابق چک نمبر103ج ب کے رہائشی گوہر رحمان کو پرانی رنجش کی بناء پر گاؤں کے ہی ملزمان فرخ ، ضیاء وغیرہ نے اپنے پانچ ساتھیوں سمیت حملہ کر کے پسٹل 30بور سے گولیاں مار دیں اور گالی گلوچ کرتے ہوئے موقع سے فرار ہو گئے ، گوہر رحمان کو شدید زخمی حالت میں فوری طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ، جہاں اس کی حالت نازک بیان کی جارہی ہے ۔

متعلقہ عنوان :