ملک سے جلد دہشت گردی کا خاتمہ کردیا جائے گا،ترک وزیراعظم

جمعرات 4 فروری 2016 16:28

انقرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔04 فروری۔2016ء) ترک وزیراعظم احمد داؤد اوگلو نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ پر عزم طریقے سے جاری رہے گی، بہت جلد ملک سے دہشتگردی کا خاتمہ کردیا جائیگا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق انہوں نے یہ بات مشرقی اور جنوب مشرقی ترکی میں مصروف عمل سماجی تنظیموں کے نمائندوں اور مفکرین سے ملاقات کے دوران کہی۔

(جاری ہے)

ترک وزیراعظم نے کہا کہ میں آپ پر واضح کر دینا چاہتا ہوں کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں جیت ترکی کی ہوگی اور ملک کا چپہ چپہ ان غیر قانونی تجاوزات اور رکاوٹوں سمیت اسلحے سے پاک ہوگا۔انہوں نے کہا کہ ہمیں ملک میں افہام و تفہیم اور بھائی چارے کی ضرورت ہے جس کیلیے آپ ہماری مدد کر سکتے ہیں۔داود اوگلو نے کہا کہ دہشت گردی کی لعنت آج کے دور میں ایک کاروبار بن چکا ہے جس کا مقصد صرف نفرتوں کے بیج بوتے ہوئے لوگوں میں منافرت اور اشتعال بڑھانا ہے۔

متعلقہ عنوان :